کراچی:فائرنگ سے زخمی ہو نے وا لا بھی ڈاکو ہی نکلا، بیٹی کے قتل کا مقدمہ لڑنے والا باپ لاپتہ
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 8 ماہ کی بیٹی کے قتل کا مقدمہ لڑنے والا باپ 6 روز سے لاپتہ ہے جبکہ نصرت بھٹو کالونی میں ڈکیت کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی ڈکیت ہی نکلا جسے غلطی سے اپنے ساتھی کی گولی لگی تھی،ذرائع کے مطابق کمسن بیٹی کے قتل کا مقدمہ لڑنے والا باپ 6روز سے لاپتہ ہے، منگھوپیر کے رہائشی محمد چانڈیو کے بھتیجے نے 10 ستمبر کو منگھوپیر پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروائی تھی،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 9 ستمبرکو عدالت سے واپسی پر منگھوپیر مزار کے قریب واقع اسکول سے اس کا چچا محمد چانڈیو اپنی بیٹی کو لینے گیا تھا، تاہم اسکول پہنچنے سے قبل ہی موٹر سائیکل سمیت لاپتہ ہوگیا،پولیس نے وا قع سے متعلق بتا یا ہے کہ لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، واقعے کا مقدمہ لاپتہ شخص کے اہل خانہ نے درج نہیں کروایا اور گزشتہ روز درخواست کنندہ کو مقدمہ کے لیے طلب کیا گیا لیکن وہ بھی نہیں آیا۔