اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستا ن مسلم ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔
آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کسی داخلی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم برادر ملک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایران کے دورے کے دوران وزیراعظم نے تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں ہمسایہ برادر ملک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔