لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا ئے جانے کے بعد سول ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کے رن وے سے ٹیک آف کرتے ہی ہوائی جہاز سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا ہے،ذرائع کے مطابق رن وے پر انجینئرنگ عملے کی جانب سے متاثرہ جہاز کا معائنہ کیا جا رہا ہے،واقعے کے بعد سول ایشن اتھارٹی کی جانب سے برڈ شوٹر کو پرندوں کو ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024