سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی،ابتدائی تفتیش میں بچے کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں،تحصیل ڈسکہ کے علاقے جسروالہ میں تیسری جماعت کا طالب علم دو روز سے لاپتہ تھا، گھر والوں نے تلاش کیا لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی، تاہم رات گئے بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی،ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے تھے اور گلے میں پھندا لگا ہوا تھا،پولیس نے بتا یا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے،واقعے کے خلاف ورثا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024