کراچی میں ڈینگی مچھر نے ایک اور جان لے لی جس کے بعد سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر بے قابو ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 400 سے زائد افراد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں ایک ہی گھر کے 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ایک 45 سالہ اسماء نامی خاتون نجی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
وفاقی حکومت نے ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن روم قائم کردیا.
واضح رہے کہ رواں سال کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوچکی ہے۔
سال 2019 میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 190 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 4 ہزار 878 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔