مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے 8 نومبر کو پاکستان آئیں گے: بھارتی میڈیا
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ دیا بھی دیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔