یوٹرن ماسٹر بہت جلد نوازشریف سے معافی مانگتا نظر آئے گا: برجیس طاہر
شیخوپورہ(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدرسابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ ہم حکومت کی بزدلانہ اورانتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ، ہم نے مشرف جیسے بدترین آمروں کی جیلیں اور کال کوٹھریاں دیکھی ہیں ہم کل بھی میاں نوازشریف کے سپاہی تھے اور پاکستان مسلم لیگ ن کہ کارکن رہے گے برجیس طاہرنے میاں محمد نواز شریف کے چوہدری شوگر مل کے جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ٹرن ماسٹر بہت جلد دورحاضر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کے سامنے معافی مانگتا نظر آئے گا. اس وقت ملک میں احتساب کے نام سیاسی انتقام کا بد ترین سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے جس کا خاتمہ مریم نواز شریف کی کرشماتی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جلد آنے والے دور حکومت میں ہوگا اور موجودہ حکمران اپنے اقدامات کا حساب دے رہے ہونگے.قوم کی مرضی کے خلاف مسلط کئے گئے حکمران اقتدار اور انتقام کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ انتقام کی یہ آگ مسلط کئے گئے حکمرانوں کو ہی جلا کر خاک کردے گی ۔