الحمرا میں میوزک ،گلوکاری سیکھنے کیلئے نوجوانوں کو جدید معیار مہیا کر رہے ہیں : اطہر علی خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا میں میوزک ،گلوکاری سیکھنے کیلئے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے لیس معیار مہیا کیا جا رہا ہے۔،سینکڑوں نوجوان تربیت حاصل کر چکے ہیں‘تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ ادارہ گلوکاری، ووکل، طبلہ، فلوٹ، گٹار، ہارمونیم، وائلن، ستاراور سارنگی میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 500سے زائد نوجوان زیر تربیت ہیں۔