الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی شہریوں میں سے 7،410 افراد نے اپنے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن کرائی تھی ، جن میں سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 5161 سے زائد ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 4221 پاکستانیوں نے قومی جبکہ 940 نے صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو بذریعہ ای میل پاس کوڈ جاری کیے گئے تھے ، جس کی مدد سے وہ لوگ ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔