وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان سخت سکیورٹی میں بنی گالہ رہائش گاہ سے موہڑہ نور اسکول آئے اور ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ووٹ این اے 53 اسلام آباد میں درج ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا جبکہ وزیراعظم میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس بنی گالہ رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں عام انتخابات 2018ءمیں کامیابی حاصل کی تھی اور یہ نشست بعد ازاں خالی کر دی تھی۔ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے لئے علی نواز اعوان کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ ان کا مقابلہ (ن) لیگ کے امیدوار راجہ وقار احمد ممتاز سے ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024