لاہور میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ کےسامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی، فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر مقابلے ہوں گے۔ این اے 124 میں 5 لاکھ 35 ہزار 172 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، یہ نشست رہنماء مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے خالی کی تھی۔ یہاں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان مدمقابل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خالی کردہ نشست این اے 131 میں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان سے ہوگا۔ پی پی 164 میں شہباز شریف کی خالی نشست پر بھی پولنگ ہوگی۔ لاہور کے 881 پولنگ اسٹیشنز میں 150 انتہائی حساس قرار دیے گئے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024