شعبدہ بازوں نے ملک کو معاشی بدحالی کی دلدل میں پھنسا دیا: اویس نورانی
لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومتی صفوں میں فہم و فراست اور ہوش مندی دکھائی نہیں دیتی۔ نئی حکومت آنے کے بعد سی پیک کے خلاف سازشیں تیز ہو گئی ہیں۔آئی ایم ایف کے قرضے سے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان محض شعبدہ بازی ہے۔ حکومت کرپشن مکاؤ نہیں مہنگائی بڑھاؤ مہم چلا رہی ہے۔ نئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ شعبدہ باز حکومت نے ملک کو معاشی بدحالی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔