سرسبز پنجاب مہم :سیکرٹری انفارمیشن پنجاب بلال احمد بٹ نے باغ جناح میں پودا لگایا
لاہور(کلچرل رپورٹر) سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچرحکومت پنجاب بلال احمد بٹ نے صاف سر سبز پنجاب مہم کے تحت اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں پودا لگایا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کلچر اختر عباس ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے اور ڈائریکٹر آپریشن محمد ابرار عالم بھی موجود تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ یہ مہم پنجاب کی تمام ڈویثرنل آرٹس کونسلز میں بھی شروع کر دی گئی ہے۔