سابق دور حکومت میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات ضروری ہیں:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے گزشتہ دس برسوں میں ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب روپے ہو گیا جس کی انکوائری وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں جھونکنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں کہ اتنی خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی اور اس میں سے کتنی خردبرد کی گئی۔ ا تحریک انصاف کی حکومت اس بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی اور ان سے ریکوری کرے گی۔