ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تصوف سیمینار آج ہوگا
لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور حافظ الملّت فائونڈیشن کے زیر اہتمام آج ڈیڑھ بجے دوپہر ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، میں ’’عصر حاضر میں علماء ومشائخ کی ذمہ داریاں ‘‘ کے عنوان سے تصوف سیمینار ہو رہا ہے۔ سیمینار کی صدارت وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کریں گے جبکہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف پیر عبدالخالق القادری کریں گے۔