فواد چودھری کے استعفیٰ سمیت تین قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے خلاف سمیت 3قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروا ئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراء کی بیوروکریسی کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے،بیوروکریسی کسی فرد کے نہیں ملک و ریاست کے وفادار ہیں،وزیر اعظم نے تمام وزراء کوبیوروکریسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا لیکن وزیر اطلاعات فواد چوہدری سیاسی مداخلت کررہے ہیں۔