دوسرا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز 311پر آئوٹ
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 311رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ بھارت نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 308رنز بنالئے ہیں ۔ کالی آندھی کی طرف سے رولسٹن چیز 106اور جیسن ہولڈر 52رنز بناکر نمایاں رہے ۔ یادیو نے چھ جبکہ کلدیپ یادیو نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔