قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم ہوئی تو بھرپور تحریک چلائیں گے: شاداب قادری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے رہنما ئوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت میں کسی بھی طرح کی ترمیم کی گئی تو حکومت مخالف بھر پوراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔ آسیہ کو غیر قانونی اور غیر شرعی طریقہ سے رہائی دی گئی تو بھر پور قانونی مذاہمت کریں گے۔ غیرسینٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں توہین رسالت الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل میں غیر شرعی ترمیم و قانون قابل قبول نہیں ہوگا۔ حکومت کے پالیسی بیانات اور عملی اقدامات میں گہرے شکوک و شبہات موجود ہیں حکومت اپنی بد نیتی ختم کرے ۔ ان خیالات کا اظہا ر سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر محمد شاہد حسین ، زاہد حبیب قادری، شریف الدین قذافی و دیگر نے کہاکہ حکومت کی مبہم پالیساں ملک میں غیر یقینی صورت حال پیدا کر رہی ہیں۔