ڈاکٹر خالد عباس کا منظوم مجموعہ ’’پاک سعودیہ دوستی‘‘ زیر طبع
لاہور (پ ر) مدینہ منورہ میں 35 سال سے مقیم ڈاکٹر خالد عباس الاسدی کا منظوم مجموعہ جو قطعات پر مشتمل ہے۔ پاک سعودیہ دوستی کے نام سے لاہور میں زیر طبع ہے۔ ڈاکٹر خالد آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب ہمارا مخلص دوست ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دے کر دوستی کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’’حرمین شریفین‘‘ سے ہر پاکستانی کو گہری عقیدت ہے اور اس کی حفاظت کے لئے ہر پاکستانی اپنی جان کی بازی بھی لگا سکتا ہے۔