تجاوزات کیخلاف آپریشن کی آڑ میں عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے:رانا طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء ایم پی اے کرنل (ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ شریف برادران کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی، تجاوزات کا بہانہ بناکر غریب کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، تحریک انصاف نے چند یوم میں مہنگائی اتنی بڑھا دی ہے جتنی پہلے کبھی نہ بڑھی تھی ،تحریک انصاف کا سو دن کا ایجنڈا ناکام ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جیت مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ ملک کے نظام کو مسلم لیگ نون سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے الیکشن میں جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے، ترقیاتی کاموں میں میاں شہباز شریف نے ریکارڈ قائم کردیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تمام دعوے ہوا ہو گئے۔