مکرمی! امریکہ جو اسلحہ کے زور پہ پوری دنیا کا ازخود ہی تھانیدار بیٹھا ہے۔ آ ئے دن ان ملکوں پہ معاشی پابندیاں عائد کرتا رہتا ہے جو اسکے تابعدار بننے سے انکاری ہو جائیں۔ بھارت چونکہ اس کا فرمانبردار ہے اسلئے اسے کھلی چھٹی ہے کہ وہ کشمیریوں سے ہر قسم کا ظلم اور بدمعاشی روا رکھے ۔ اس پر بدمعاشی پابندیاں کیوں عائد نہیں کرتا۔ انسانی تاریخ میں پہلی بار کفار مکہ نے مسلمانوں پہ معاشی پابندیاں لگا کر انہیں شعب ابی طالب میں محصور کر دیا۔ یہود و ہنددونصاری بھی سوچ اور عمل میں انہی کفار مکہ کے سلسلہ نسب سے ہیں اور انہی کا نمونہ اپنائے ہوئے ہیں یہ ایک دوسرے پہ معاشی اور نہ ہی بدمعاشی پابندیاں لگاتے ہیں۔ خصوصاً مسلمانوں کے معاملہ میں یہ ایک دوسرے کے معاون و مددگارہیں۔ ہم پھر بھی انہی کی چوکھٹ پہ سجدہ ریز ہیں۔ کشکول لئے تو کبھی کوئی وعدہ وقول لئے۔ حیف صد حیف اے نام کے مسلماں! (حسن امین تارڑایڈووکیٹ گوجرانوالہ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024