نئے عدالتی ہفتہ کیلئے سپریم کورٹ کے 6 بنچوں کی تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں15ستمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی کے لیئے6بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر تین جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر چارجسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر پانچ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہے، بنچوں کی ترتیب میں تبدیلی بھی ہوتی رہے گی۔