پی پی 87میانوالی سے پی ٹی آئی کے احمد خان بلامقابلہ منتخب
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87میانوالی سے پی ٹی آئی کے احمد خان بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ اس حلقہ میں آج اتوار کو اس حلقہ میں پولنگ نہیں ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ان کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس طرح آج ضمنی انتخابات گیارہ قومی اور تیئس صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہوگا ۔