وزیراعلیٰ اتر پردیش سیکرٹریٹ کے سامنے نماز کی ادائیگی پر امام گرفتار
نئی دہلی (این این آئی)مسجد کے امام نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے نماز ادا کرکے پولیس کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیارپور ٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت رفیق احمد کے نام سے ہوئی تھی۔گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کے دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ٗ لوگوں نے مودی مخالف نعرے بھی لگائے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جس وقت مسلمان شخص روڈ پر نماز پڑھ رہا تھا اس وقت وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی ادتیاناتھ کی سربراہی میں سیکرٹریٹ میں اعلیٰ حکام کا اجلاس جاری تھا۔لکھنئو کے سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس کلانیدھی نیتھانی نے رات گئے امام کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف افرا تفری پھیلانے اور ٹریفک جام کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ امام کا پتہ لگانے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تاہم ابھی اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لکھنئو پولیس چیف نے اس وقت ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس کانسٹیبل کو برطرف کردیا جنہوں نے امام کو نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔اس دوران 20 منٹ تک ٹریف جام رہا جبکہ موقع پر موجود پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے امام کو مکمل نماز ادا کرنے دیا تھا اور یہ پورا منظر ٹیلی ویژن نمائندوں نے ریکارڈ کیا تھا۔