وہاڑ ی‘ مبینہ پولیس مقابلہ 2 بھائیوں سمیت 3 ڈاکو ہلاک2 فرار
وہاڑی(نامہ نگار)پولیس تھانہ لڈن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک,2 فرار ہلاک ہونے والوں میں 2 حقیقی بھائی بھی شامل ہیں پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ رات 11:45 بجے ایک کال موصول ہوئی کہ دو موٹر سائیکل پر سوار 5 مسلح ڈاکوپولیس تھانہ کرم پور کے علاقہ پل زور کوٹ سے ایک 125 موٹر اور نقدی مبلغ 6500روپے چھین کر لڈن کی طرف فرار ہورہے ہیں اطلاع پر علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ کرمپور میں چیکنگ پر مامور سرکل آفیسر گشت ایس ایچ او مترو رشید احمد نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیاچوک لڈن میں ناکہ پوائنٹ پر موجود اے ایس آئی حیات ڈوگر نے تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے چکما دے کر کچی پکی روڈ کی طرف فرار ہوگئے دربار کریم شاہ کے قریب ایس ایچ او لڈن قمر عباس ناکہ پر موجود تھے کہ نامعلوم ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس اہلکاروں نے درختوں کی اوٹ لے کر جان بچائی اور حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کی تھوڑی دیر بعد ڈاکووں کی جانب سے فائرنگ بند ہونے پر قریب جا کر دیکھا تو 3 ڈاکو مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موٹرسائیکل سوار اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے جبکہ موقع سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل 125 اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں مرے ہوئے ڈاکووں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دی گئیں ملزمان کی شناخت ٹبہ نور پور پرانی چیچہ وطنی کے رہائشی ناصر ولد محمد یوسف,راشد ولد محمد یوسف اور تنویر عرف تنی 90 نو ایل تھانہ غلہ منڈی ساہیوال کے نام سے ہوئی ہے۔