ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں جعلی مینڈیٹ کا پول کھل جائے گا۔ عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کراکے بازی پلٹ دینگے۔ کسی کو عوامی حقوق اور حق رائے کی محافظ ہے۔ حکمرانوں نے چند روز میں معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔ مہنگائی کے طوفان سے عوام کو پریشان ہیں۔ ضمنی انتخابات میں حساب چکا دیں گے ملک تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈالر اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کو کنٹرول میں رکھا، بجلی اور گیس کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا۔ حکمران عوام سے حقوق چھین رہے ہیں۔ ہماری قیادت کسی قیمت پر ایسا نہیں ہونے دے گی۔