جمشید دستی نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزدہ افتخار کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
اسلام آباد(صباح نیوز)جمشید دستی نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزدہ افتخار کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے، ہفتہ کو عدالت عظمی میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور نوابزاد افتخار کوفریق بنایا گیا ہے، این اے 184 مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر نوابزدہ افتخار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواب زادہ افتخار نے قرض بنک ڈیفالٹ کے حقائق چھپائے،نواب زادہ افتخار بطور ضامن بنک ڈیفالٹر ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوابزدہ افتخار کو حقائق چھپانے پر نااہل قراد دیا جائے۔