امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی قطر میں طالبان نمائندوں سے ملاقات
واشنگٹن، کابل (صباح نیوز+اے ایف پی)افغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندے زلمے خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق زلمے خلیل زاد اورطالبان نمائندوں کی ملاقات ہوئی۔ امریکی حکام نے 4ماہ کے دوران دوسری بار طالبان نمائندوں سے براہ راست ملاقات کی ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہاسفارتی بات چیت یا ملاقات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا افغان جنگ کے پرامن خاتمے پر بات چیت ہوئی ہے۔ امریکی وفد کو بتا دیا افغانستان میں غیرملکی فورسز کی موجودگی اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دونوں طرف سے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔