کراچی‘ عمران خان کی سیٹ این اے 243 پر 22امیدوار مدمقابل
کراچی (وقائع نگار)وزیراعظم عمران خان کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 243 کے ضمنی الیکشن میں آج 22امیدوار میدان میں اترے ہیں اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے عامر ولی الدین چشتی اور تحریک انصاف کے عالمگیر خان کے درمیان متوقع ہے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے آصف حسنین امیدوار ہیں یہاں پر 216 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 2ہزار 731 ہے یہاں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 11ہزار 510 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 91ہزار 221ہے۔