ناقص کارکردگی اور بجلی چوری میں ملوث میپکو افسروں کیخلاف کارروائی شروع
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو نے ناقص کارکردگی، رشوت، بجلی چوری، نااہلی اور غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ میپکو ذرائع کے مطابق سپرٹینڈنگ انجینئرز ،ایگزیکٹو انجینئرز ( ایکسئین)، سب ڈویژنل آفیسرز( ایس ڈی اوز) کو ناصرف ان کی سیٹون سے ہٹا کرمیپکو ہیڈکوارٹر رپورٹ کروایا جارہا ہے بلکہ ان کیخلاف محکمانہ کاروائی اور انکوائری بھی شروع کی جارہی ہیں۔