میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز 15 ‘18 اکتوبر کو نیلام ہونگے
ملتان (خبرنگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز 15 اور 18 اکتوبر کو نیلام کئے جائیں گے میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام روڈ کٹ و دیگر ترقیاتی کاموں کی تعمیر و مرمت کے 81 لاکھ 60 ہزار روپے کے منصوبے 15 اکتوبر کو نیلام ہوں گے جبکہ ضلع کونسل کے زیراہتمام 22 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے 18 اکتوبر کو نیلام کئے جائیں گے۔