ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک ہاکی مقصود خان کا وہاڑی میں شاندار استقبال
وہاڑی(نامہ نگار) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک پا کستان مقصود خان کا وہاڑی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جس کا اہتمام ہا کی کلب آف وہاڑی اور مقصود خان ہا کی اکیڈمی نے کیا تھا اس موقعہ پر کھلاڑیوں شہریوں نے مقصود خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں استقبال کرنے والوں میں لیگی ایم پی اے میا ں ثاقب خورشید، چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی ، کاشف طالب ، رضوانی جانی ، تحمل ارشاد بابر ، ملک طالب حسین ، خلیل احمد، مقداد حسین ، عدیل مغل ، رانا شفیق، احمد رضا، ہا رون زئی، شکیل وزیر، عابد مرزا ، با بر رضا، وحید قریشی ، محمد عثمان ، نذیر احمدودیگر شامل تھے ۔