پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی نیب کے شکنجے میں
ملتان (سپورٹس ڈیسک)نیب نے پاکستان ہاکی فیڈیریشن (پی ایچ ایف) کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔نیب نے ان تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ہے۔