دوسرا ٹی 20، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
پوچیفسٹرم(آئی این پی ) جنوبی افریقہ کے دورہ پر آئی زمبابوے کی ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی 6وکٹوں سے ہار گئی۔ پوچیفسٹرم میں زمبابوے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا سکی۔جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے 22رنز کے بدلے 2وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ نے 15.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان سے 135رنز بنا کر ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔