پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین اور ہاتھ دھونے کا دن کل منایا جائے گا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین اور ہاتھ دھونے کا عالمی دن 15اکتوبرپیر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کی خدمات کا اعتراف اور ہاتھ دھو کر بیماریوں سے بچنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔جس سے خطاب کے دوران مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
عالمی دن