نواز شریف، مریم، حمزہ سمیت اہل خانہ کی شہباز شریف سے ملاقات
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے گزشتہ روز نیب کے دفتر میں انکے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔ شہباز شریف کے ساتھ ضمنی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹہ 44 منٹ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، صاحبزادی زینب شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز بھی شامل تھیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف علیل ہیں، انہیں انکی مزید ادویات پہنچا دی گئیں۔ شہباز شریف نے اہل خانہ کو تسلی دی کہ میری صحت ٹھیک ہے پریشان نہ ہوں۔
شہباز شریف اہل خانہ/ ملاقات