شمالی وزیرستان سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے دو اہلکاراغوا
بنوں(این این آ ئی) شمالی وزیرستان سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے 2 اہلکاروں کو اغواءکر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ اور سپین وام میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے دو اہلکارانجینئر زاہد محمود اور ممتاعلی شاہ کو پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے آباخیل اولام الگڑ سے اغوا کیا گیا۔ مغویوں کی تلاش کیلئے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے جس میں لیویز، خاصہ دار اور بھٹنی رائفلز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں اہلکاروں کو ممکنہ طور پر افغانستان لے جایا گیا ہے۔
اہلکار اغوا