چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن‘ پانچ ایڈیشنل اور اکیس ججز کے تبادلے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں 15 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 21 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز طاہر نواز خوشاب سے لاہور، محمد مسرور زمان گوجرانوالہ سے خوشاب، انوار الحق راجن پور سے لاہور، استد محمد یار ولانہ کو لاہور سے راجن پور تبدیل کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن ججز میں نوید خالق بوریوالہ سے قصور، محمد اعجاز رضا جھنگ سے راولپنڈی، محمد کلیم فیصل آباد سے لاہور، فیض الحسن پاکپتن شریف سے لاہور، حکیم خان بھکر راجن پور سے فیصل آباد، عمران شفیع خان پور سے ملتان، مسعود احمد ملتان سے راولپنڈی، شعیب قریشی قصور سے پاکپتن شریف، حفیظ الرحمان لاہور سے بوریوالہ، محمد سجاد میانوالی سے راجن پور، محمد اجمل خان راولپنڈی سے میانوالی، اظہر اقبال رانجھا لاہور سے فیصل آباد، انوار اللہ لاہور سے فیصل آباد، محمد اختر جتوئی سے خانپور اور قمر سلطان کو راولپنڈی سے فیصل آباد تبدیل کیا گیا۔ سول ججوں میں شگفتہ شفیق خانیوال سے شیخوپورہ، حافظ محمد سلیم خانیوال سے شیخوپورہ، محمد نعیم جہانیاں سے فیصل آباد، ریحان سبطین رحیم یار خان سے کبیر والا، محمد یاسین جڑانوالہ سے ڈسکہ، محمد احمد ہارون آباد سے لاہور، علی حسن جھنگ سے حافظ آباد، محمد وسیم حسین لاہور سے گوجرانوالہ، طاہرہ یعقوب لاہور سے گجرات، مظہر گیلانی ڈی جی خان سے کہروڑ پکا، مہوش فاطمہ اٹک سے راولپنڈی، کومل تحسین مظفر گڑھ سے ملتان، رضوان احمد شیخوپورہ سے خانیوال، عثمان محمود فیصل آباد سے جہانیاں، حافظ محمد زبیر کبیر والا سے رحیم یار خان، محمد عرفان ڈسکہ سے جڑانوالہ، الیاس رضا ناصر حافظ آباد سے جھنگ، سادات رسول گوجرانوالہ سے سرگودھا، محمد مسرور کہروڑ پکا سے ڈی جی خان، مظہر اقبال راولپنڈی سے اٹک اور رب نواز قاضی ملتان سے مظفر گڑھ شامل ہیں۔
ججز/ تبدیل