فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی، رئوف صدیقی
کراچی(وقائع نگار)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنمااور سابق وزیر رئوف صدیقی نے کہاہے کہ فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی، ہماری جماعت میں اختلاف ہیں جلد دور ہو جائیں گے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی پیش ہوئے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں رہ کر ہی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل ایک سانحہ ہوا پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اساتذہ کی عزت نہیں ہوتی ہو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ این اے 243 میں ایم کیو ایم کامیاب ہوگی، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں عوام پتنگ کو ووٹ دیں۔