تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 10 دکانیں مسمار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 10دکانیں مسمار کردی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی ،بابر مارکیٹ اور لانڈھی میں ہفتہ کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔آپریشن سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔ بھاری مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کارووائی کے دوران 10 ناجائز وکانیں مسمار کی گئی،،دیگر دوکانوں کے فت پاتھ پر بنے چبوترے اور شیلٹر بھی مسمار کردیئے گئے۔
دکانیں مسمار