اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملزم زبیر عرف میمن کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ملزمہ لائبہ کی وعدہ معاف بنانے کی درخواست منظور کی جا چکی ہے پولیس کے مطابق تیرہ سالہ طلحہ اپنے والد کے ساتھ دعوت سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے گلشن اقبال سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا ،ملزم زبیر عرف میمن 2013 میں جیل انتظامیہ کی غفلت سے فرار بھی ہوچکا ہے۔
عمر قید