بھارتی عدالت نے مذہبی سکالر ذاکر نائیک کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں عدالت نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی فیصلے میں ذاکر نائیک کے ممبئی میں 4 فلیٹ اورایک دکان ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ۔ذاکر نائیک کی این جی او پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور بھارتی عدالت نے ذاکر نائیک پرجون 2017 میں فردجرم عائدکی تھی۔واضح رہے کہ جولائی 2016 کے ڈھاکہ دھماکے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس دہشت گرد حملے کے ملزمان نے ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ذاکر نائیک ان دنوں مستقل رہائشی کے طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔