کوٹ ادو ‘ضلع چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دلانے کا کام شروع کر دیا: شبیر قریشی
دائرہ دین پناہ‘ کوٹ ادو(نامہ نگار‘ خبرنگار)کرپٹ افسران کووارننگ دی جاتی ہے کہ اپناقبلہ درست کرلیں ورنہ وہ دن دورنہیں جب غریب عوام کاہاتھ انکی گریبانوں میں ہوگا،تحریک انصاف ایمانداراوراچھے افسران کی دل سے قدرکرتی ہے،کوٹ ادوکوضلع جبکہ چوک سرورشہیدکوتحصیل کادرجہ دلانے کے لیے کام شروع کردیاہے ورنہ جبکہ کوٹ ادومیں یونیورسٹی کاقیام اول ترجیحات کے ساتھ ساتھ میگاپراجیکٹ میں شامل ہے ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرمملکت ہائوسنگ اینڈڈویلپمنٹ میاں شبیرعلی قریشی نے راناجاویداقبال کی رہائش گاہ پراستقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ ہائوسنگ سکیم کے پہلے مرحلہ میں ضلع مظفرگڑھ پہلی ترجیح ہوگی تحریک انصاف کی حکومت نے چیلنج سمجھ کرقبول کیاچورڈاکوخزانہ خالی کرکے ملکی دولت لوٹ کرکھاگئے جن سے پائی پائی وصول کرکے غریب عوام پرخرچ کرینگے،وزیراعظم پاکستان عمران خان کی انتھک محنت اورقیادت کی بدولت نیاپاکستان اورنیاکوٹ ادومل کربنائیں گے اس موقعہ پرراناجاویداقبال قبل ازیں وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے حلقہ میں آمد کے موقع پر گھوڑا چوک کوٹ ادو میں مختلف استقبالیہ اجتماعات سے بھی خطاب کیا، کوٹ ادو گھوڑا چوک پہنچنے پر کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی کا پرتپاک استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، بھرپور نعرہ بازی کی گئی۔