موجودہ ملکی معاشی بد حالی کے زمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ملک میں معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین سے متعلق اپنی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔ہفتہ کو ترجمان وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔