ایم کیو ایم پاکستان کو غلط ڈگر پر چلایا جارہا ہے، بچانا چاہتا ہوں: فاروق ستار
کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میرا مقصدایم کیو ایم پاکستان کو بچانا ہے کیونکہ جماعت کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو لندن سے باضابطہ قطع تعلقی کے اعلان کے بعد یہ بات واضح ہے کہ 22 اگست کے واقعہ میں کون ملوث تھا اور کون نہیں، ہماری خواہش ہے کہ جلد ہی فرد جرم عائد ہو اور یہ مقدمہ منطقی انجام کو پہنچے۔ رابطہ کمیٹی نے یہ تاثر دیا کہ مجھے منایا جائے گا، میں کسی سے ناراض نہیں ہوں، کیا ہم اتنے گئے گزرے ہیں کہ مجھے منانے کی بات کی جائے گی۔ کارکنان کی 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن کو واپس بحال کیا جائے، اب انٹرا پارٹی الیکشن میں بات ہوگی، اس میں فیصلہ ہوگا کہ کارکنان کس کے ساتھ ہیں۔