وہاڑی: عدم علاج پر مریضہ کے ورثاء کا ہسپتال کے سامنے احتجاج
وہاڑی(خبر نگار)وہاڑی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریض رلنے لگے نواحی گاوں 30 ڈبلیو بی کی رہائشی 60 سالہ نوراں بی بی ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے پر سڑک پر تڑپتی رہی کسی مسیحا کو ترس نہ آیا خبر میڈیا پر چلی تو خاتون کو ہسپتال داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیاتفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نواحی گاوں 30 ڈبلیو بی کی رہائشی نوراں بی بی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تو ڈاکٹر ز نے ہسپتال میں بیڈ نہ فری ہونے پر چیک کر کے گھر بھیج دیا ڈاکٹر مبینہ طور پر منتوں کے باوجود نہ مانے تومریضہ کی بیٹی اور بیٹا اسے لے کر سڑک پر بیٹھ گئے جہاں مریضہ سڑک پر نیم بے ہوشی کی حالت میں تڑپتی رہی مریضہ کے ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریضہ کو صبح سے اسپتال لے کر آئے ہیں لیکن کوئی ڈاکٹر دیکھنے کو تیار نہیں بلکہ ڈاکٹرز نے سرسری چیک کر کے مریضہ کو گھرلے جانے کا کہہ دیا ہے اس حوالہ سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق سے رابطہ لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مریضہ کو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے چیک کرنے کے بعد میڈیسن دے کر گھر بھیجا تو یہ جاکر باہر لیٹ گئی تاہم ذرائع کے مطابق خبر میڈیا پر چلی تو مریضہ کو داخل کر کے علاج شروع کر دیاگیا ۔