میلسی‘ مسیحی خاندان نے اسلام قبول کر لیا
میلسی ( خبر نگار )مسیحی خاندان دائرہ اسلام میں داخل ،تفصیل کے مطابق محلہ رسول پورہ ملتان روڈ کے خاندان کے پانچ افراد نے مولانا قاری محفوظ احمد قاسمی کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا اسلام قبول کرنے والوں میں ریاست میسح ،اس کی بیوی عابدہ میسح ،بیٹے احتشام میسح ،ذیشان میسح اور بیٹی مریم میسح شامل ہیں اس خاندان نے جامعہ مسجد صدیقہ میں بعد نماز عصر شہریوں کے اجتماع مین دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا ان کے نئے اسلامی نام محمد عبداللہ ،عابدہ مریم ،محمد احتشام ،محمد ذیشان اور فاظمہ بی بی ہیں اس موقع پر حاجی محمد امین ،قاری محمد فہد ،مولانا محمد عمیر شاہین ،ڈاکٹر رائو خلیل احمد ،چوہدری غیور اسلم ،چوہدری محمد اسلم ، حکیم عبدالغفار ،محمد رمضان ،محمد اقبال مدنی سمیت دیگر موجود تھے ۔