مٹی کا تودہ گرنے سے محنت کش جاں بحق
جہانیاں(نامہ نگار) مٹی کا تودہ گرنے سے محنت کش جاں بحق۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک57دس آر میں 27سالہ محنت کش شاہدزمین سے ریت نکال رہا تھا کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس سے محنت کش نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔