چیئرمین آرڈی اے نے پچھلے دس سال میںپاس کئے گئے نقشوں کی رپورٹ مانگ لی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ غیرقانونی رہائشی ،کمرشل او ر ہائوسنگ سکیموں میں دکانوں اور گھروں کے لئے نقشہ پاس کرنا فوری طور پر بند کر دیں اور پچھلے دس سال میں جو نقشے پاس کیے گئے ان کی رپورٹ مانگ لی اور انکوائری کے لئے آر ڈی اے کے افسران اور سو سائٹیز کے نمائندوں کو شامل کر کے کمیٹی بنا نے کا حکم دیا انہوں نے تمام کمرشل مارکیٹوں سے جو ٹیکس لئے گئے ہیں اس کی تفصیل مانگ لی چیئر مین آرڈی اے نے جو غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں قائم ہوئی ہیں اور جو عمارات کمرشل استعمال میں ہیںاور ٹیکس نہیں دے رہے ان کے سروے کر کے ان کو نوٹس جاری کیے جائیںجو ہائوسنگ سکیمیں ریگولرہوئی ہیں اور آر ڈی اے کے معیار پر پورا نہیں اترتی ان کے بارے میں بھی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جس کی رپورٹ کی روشنی میں ان سوسائٹیز کے خلاف کا رروائی کی جائے۔