’’ اپنا گھر‘‘ کے رہائشی بچوں میں جلدی امراض کی تشخیص اور علاج معالجے کیلئے فری کیمپ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انجمن فیض الاسلام راولپنڈی’’ اپنا گھر‘‘ کے رہائشی بچوںکیلئے جلدی امراض کی تشخیص اور علاج معالجے کیلئے اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ کے رفاہ سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ نے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد انجمن کے راجا غلام قادر ہال میں کیاجس میں کم و بیش 600 کا معائینہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر اظہر کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹر حیسطا، ڈاکٹر شعیب حمید ، شعیب خٹک اور ڈاکٹر ہمایوں کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کے ممبران نے بچوں کو طبی سہولیات فراہم کیں ۔ اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے بھی کیمپ کا معائینہ کیا اور اس کے انعقاد کو سراہاانجمن فیض الاسلام کے ہائیر سیکنڈری سکول فیص آباد مرکز کے پرنسپل غلام جیلانی ، میڈم نسیم ، شاہد علی تاج ، سہیل جنجوعہ اور انجمن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ کیمپ کے انعقاد پر صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں ، جنرل سیکریٹری راجا فتح خان اور کیمپس منیجر محمد اسلم نے رفاہ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد او رراولپنڈی میں جلدی امراض الرجی کے باعث پھیل رہے ہیں۔ ۔ انجمن فیض الاسلام کے بچوں کو ان امراض سے بچانے کیلئے اس کیمپ کا انعقاد انتہائی احسن قدم ہے ۔